ٹرمپ کا اقدام سیاست اور معیشت کو اٹھانے کیلئے ہے :نجم سیٹھی

ٹرمپ کا اقدام سیاست اور معیشت کو اٹھانے کیلئے ہے :نجم سیٹھی

وینزویلا آپریشن کی یہی وجہ بنی، تیل ،منرلز امریکا کی معیشت بہتر بنا سکتے ہیں چین تائیوان کنٹرول کرتاہے تو امریکا خاموش رہیگا:آج کی بات سیٹھی کیساتھ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دو طاقتیں سامنے آئی تھیں ، ایک امریکا ، دوسری روس،اب چین آگیا ،امریکا کی معیشت بیٹھ گئی تھی،صدر ٹرمپ کویہ سمجھ آگئی کہ امریکی معیشت کو اٹھانا ہے ،اس لئے وہ نیٹو سے بھی  باہر آگیا، ٹرمپ کی ساری سیاست اور ملٹری سٹریٹجی یہ ہے کہ امریکی معیشت اور ڈالر کو اٹھانا ہے ، امریکا کے وینزویلا میں آپریشن سے دو مثالیں قائم ہوئیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘آج کی بات سیٹھی کیساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ا مریکی معیشت اس وقت بہت خراب ہے ،یہاں تک کہ وہ ڈیفالٹ تک پہنچ چکا ،اس وجہ سے کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہا، وینزویلا میں آپریشن کی یہی وجہ بنی، ٹیرف،تیل ،منرلز ہی ہیں جوامریکا کی معیشت کوبہتر بنا سکتے ہیں،امریکا نے سوچا ہے ادھر ادھر کی لڑائی سے کچھ نہیں ملتا،یہ سٹریٹجی ختم کردی ،اپنے خطے میں ملکوں کو کنٹرول اور اپنے ڈالر کو مضبوط کرو، امریکا نے منصوبہ بندی کے تحت وینزویلا پر کنڑول حاصل کیا ، اب ٹیکساس میں ریفائنریز بھی چلیں گی اور ویسٹرن ہیمسفئرپر امریکا اپنی مکمل اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور روس یہ سب چیزیں دیکھ رہے ہیں،امریکا نے یہ پیغام روس کو دیا ہے کہ تم یوکرین کو ہڑپ کرلو اگر تم میں طاقت ہے ،چین یہ سوچ رہا ہے رولز بیسڈ انٹرنیشنل آرڈر یہ سب کچھ ختم ہو گیا ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس، وینرویلا کو امریکا اپنا ایریا سمجھ کر قبضہ کرچکا ہے تو تائیوان بھی ہمارا ایریا ہے ، چین کو پہلے سے پتا تھا کہ ٹرمپ یہ کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چین اگر تائیوان کو اپنے کنٹرول میں لے لیتا ہے تو امریکا کچھ نہیں کہے گا،کیونکہ امریکا نے وینرویلا پر جو کچھ کیا چین خاموش رہا،کچھ نہیں کرسکا،روس بھی تیار ی کررہا ہے کہ یوکرین کے جو علاقے اپنے کنٹرول میں لینے ہیں، وہ جلد لے ،اس لئے حملے تیز کردئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں