ملک اور آئین نہ ماننے والوں سے ہماری جنگ ہوگی، فیصل کنڈی

 ملک اور آئین نہ ماننے والوں  سے ہماری جنگ ہوگی، فیصل کنڈی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سندھ میں وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا کو سکیورٹی اور ہر قسم کی سہولت دیں گے ،وزیراعلیٰ سندھ نے سہیل آفریدی کو دعوت دی وہ مہمان نوازی بھی کریں گے ،جو پاکستان اور آئین کو نہیں مانتے انکے خلاف ہماری جنگ ہوگی۔۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 13 سالہ حکومت میں خیبر پختونخوا میں کوئی نیشنل سٹیڈیم نہیں بنایا،پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نہیں مل رہے ،پی ٹی آئی کی پالیسی سمجھ سے بالاتر ہے ۔جو لوگ انتشار چاہتے ہیں وہ کیا ڈائیلاگ کریں گے ؟فیلڈ مارشل کے حق میں انٹرنیشنل اخبار آرٹیکل لکھ رہے ہیں،باہر سے لوگ کاروبا ر کرنے کیلئے پاکستان آنا چاہ رہے ہیں،جب فوج میں سزا وجزا کا عمل ہے تو باقی محکموں میں کیوں نہیں؟۔انتشاری ٹولے نے ملک میں امن وامان کی صورتحال ابتر بنا دی ،جہاں دہشتگردی ہو وہاں پر افغان شہری ملوث ہوتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں