لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 10جنوری کو ہوں گے

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات  10جنوری کو ہوں گے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 10جنوری کو ہوں گے ۔مجموعی طور پر 8نشستوں پر 27امیدوار مدمقابل، 15851 رجسٹر ڈووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے ہوں گے ۔

 پولنگ کیلئے 11 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے ۔صدر کی نشست پر تین امیدوار انڈیپنڈنٹ گروپ کے ادیب اسلم بھنڈر،پروفیشنل گروپ کے عرفان حیات باجوہ اور شاہد جمال بٹ بطور آزاد امیدوار مد مقابل ہیں۔نائب صدر کی نشست پر چودھری ایم مشتاق ، حافظ مشتاق نعیمی ، شیخ کاشف علی، میاں طاہر منیر اور ہمایوں ظہیر بھٹی مد مقابل ہیں۔نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی سیٹ پر آصف کنول خان ، ایم نوید حنیف کمبوہ اور کاشف صدیق گجر ،نائب صدر کینٹ کی سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ مدمقابل ہیں۔سیکرٹری کی نشست پر چودھری افنان منور ، رضوان ارشد بوبک ، شعیب اشرف بھٹی اور ملک فہد نثار کھوکھر مد مقابل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں