اسلام آباد:68علاقوں کے نئے پراپرٹی ریٹس ، 60تک فیصد کمی
ای 7میں 6لاکھ سے سوا 2لاکھ، ای 11میں 1لاکھ 90ہزار سے 70ہزار فی گز مقرر تاجروں کے مطالبہ پر ایف بی آر کا نوٹیفکیشن نافذ العمل، ٹیکس آمدن میں اضافہ کی توقع
اسلام آباد (مدثر علی رانا)ایف بی آر نے تاجر برداری کا مطالبہ پورا کرتے ہوئے اسلام آباد کی پراپرٹی کی ویلیو کے ازسر نو ریٹ جاری کر دیئے ، نئے ریٹس میں 30 سے 60 فیصد تک کمی کی گئی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایف بی آر نے اسلام آباد میں 68 مقامات کیلئے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کیلئے ازسر نوویلیوایشن جاری کی۔ سیکٹر بی 17 کیلئے قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 50 ہزار سے کم کر کے 30 ہزار روپے فی گز مقرر، سیکٹر بی 17 کیلئے بغیر قبضہ والے پلاٹ کا ریٹ 40 ہزار سے کم کر کے 15 ہزار روپے فی گز مقرر کر دیا گیا۔ اب 12 دسمبر 2025 کے ایس آر او 2390 کے مطابق ویلیوایشن ریٹ تصور ہو گا۔
مہنگے ترین علاقوں ای 7 میں ویلیوایشن 6 لاکھ سے کم کر کے 2.25 لاکھ روپے فی مربع گز مقرر، ایف 7 اور 6 میں ویلیوایشن 5 لاکھ کم کر کے 2.1 لاکھ روپے مربع گز کر دیا گیا۔ سیکٹر ایف 8 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے کم کرکے ویلیوایشن ریٹ 2 لاکھ روپے مربع گز ، سیکٹر ایف 10 میں 3.5 لاکھ روپے سے کم کر کے ویلیوایشن ریٹ 1.75 لاکھ روپے فی مربع گز ، سیکٹر ایف 11 میں ویلیوایشن ریٹ 3.5 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ 60 ہزار روپے فی مربع گز کر دیا گیا۔ سیکٹر جی 6 میں ویلیوایشن 3 لاکھ 50 ہزار مربع گز سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے فی مربع گز ، سیکٹر جی 8 میں ویلیوایشن ریٹ 1.8 لاکھ سے کم کر کے 1.3 لاکھ روپے فی مربع گز ، سیکٹرجی 9 میں 1 لاکھ 80 ہزارسے کم کر کے 1.2 لاکھ روپے فی مربع گز ، سیکٹر جی 10 میں ویلیوایشن 1.6لاکھ روپے سے کم کر کے 1.25 لاکھ روپے فی مربع گز ، سیکٹر جی 7 میں ویلیوایشن ریٹ 1 لاکھ 20 ہزار مقرر کیا گیا۔
سیکٹر ڈی 12 میں ویلیوایشن ڈھائی لاکھ سے کم کر کے 1.3 لاکھ روپے فی مربع گز کی گئی ہے ۔ سیکٹر ای 11 میں ویلیوایشن ریٹ 1.9 لاکھ سے کم کر کے 70 ہزار روپے مربع گز کیا گیا۔ سی 14 میں ویلیوایشن ریٹ 30 ہزار روپے فی مربع گز مقرر کیا گیا۔ چک شہزاد میں ایک کنال فارم کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ روپے ، آرچرڈ سکیم میں ایک کنال فارم کی ویلیوایشن 1 کروڑ 40 لاکھ روپے برقرار رکھی گئی ہے ۔ نئی قیمتوں کے نفاذ سے اسلام آباد میں جائیداد کے لین دین میں شفافیت بڑھے گی، نئی ویلیوایشن سے اسلام آباد میں پراپرٹی سے ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔