پاکستان کینیڈا سرمایہ کاری میں معدنیات ، مائننگ ترجیح قرار

پاکستان کینیڈا سرمایہ کاری میں  معدنیات ، مائننگ ترجیح قرار

اسلام آباد (ایجنسیاں )پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت میں تنوع اور روایتی شعبوں سے تعاون بڑھانے پر اتفاق اور معدنیات اور مائننگ کو سرمایہ کاری کیلئے نئی ترجیح قرار دیا گیا ہے ۔

 یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور کینیڈا کے وزیرِ بین الاقوامی تجارت منیندر سدھو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور زرعی تجارت کے فروغ کے لئے کینولا شپمنٹس کی بحالی کو اہم پیش رفت قرار دیا گیا ، کینیڈا کی جانب سے پاکستانی فیصلے پر کینولا کی برآمدات کی بحالی کو سراہا گیا، دونوں ممالک نے دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر تجارت میں تنوع اور روایتی شعبوں سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ،پاکستان نے ٹیکسٹائل، لیدر، زرعی مصنوعات، سرجیکل آلات اور سپورٹس گڈز میں برآمدی صلاحیت کو اجاگر کیا، ویلیو ایڈڈ فوڈ پروسیسنگ میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا، معدنیات و مائننگ کے شعبے کو سرمایہ کاری کے لئے نئی ترجیح قرار دیا گیا۔ جام کمال نے کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، تکنیکی و پالیسی سطح پر روابط جاری رکھنے اور بی ٹو بی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ٹیلی کانفرنس میں شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں