گلگت بلتستان کیلئے 13ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز جاری

 گلگت بلتستان کیلئے 13ارب  روپے کا ترقیاتی فنڈز جاری

گلگت(این این آئی)وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کیلئے 13ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز جاری کر دیا۔

جاری کردہ فنڈز سے موجودہ مالی سال کے دوران اور جون 2026 

تک علاقے میں مقررہ کردہ ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ۔حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم عوام کے مفاد عامہ میں مختلف شعبہ زندگی میں جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے فراہم کی گئی ہے ،جن میں توانائی کے منصوبے ، سڑکوں کی تعمیر اور میٹلنگ،ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ، تعلیم اور بنیادی انفراسٹرکچر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فنڈز کے شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنائیں اور مقررہ مدت کے اندر منصوبوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات کریں ۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ کا عمل بھی مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ترقیاتی اہداف بروقت حاصل کئے جا سکیں ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں