عمران خان کے بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں:سعد رفیق

 عمران خان کے بہترین علاج کیلئے تمام  ممکن اقدامات کئے جائیں:سعد رفیق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی خبریں پریشان کن ہیں، بہترین علاج کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جائیں۔

ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہر جیل ، سخت ہویا نرم، اپنے قیدی کو ایک بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے ، یہ جگ بیتی بھی ہے اور آپ بیتی بھی۔ ان کاکہنا تھاکہ فوری اور موثر علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے ، میرے نزدیک مریض اگر قیدی ہو اور آپکا سیاسی مخالف بھی ہو تو اسکے حقوق کی حفاظت کرنا زیادہ اہم ہو جاتا ہے ۔ اصولاً عمران خان کے اہل خانہ یا پارٹی کو سپریم کورٹ تک جانے کی ضرورت ہی نہیں پڑنا چاہئے تھی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں