کسی کی زندگی سے کھیلنے کا اختیار نہیں:جاوید لطیف

کسی کی زندگی سے کھیلنے کا  اختیار نہیں:جاوید لطیف

اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی فوری ملاقات کی حمایت کر دی۔

 ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے فیملی اور ذاتی معالج کی ملاقات کروائی جانی چاہیے ، کسی کی زندگی سے کھیلنے کا کسی کو اختیار نہیں ، یہ کوئی جواز نہیں کہ کوئی بیمار ہو تو خوش ہوا جائے ۔جاویدلطیف نے کہاکہ حکومت کو فوری طور پر بیرون ملک سے علاج کی اجازت دینی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں