ایئر پنجاب کہاں رجسٹرڈ ، کوئی لائسنس ، دفتر ، سی ای او ؟مفتاح

ایئر پنجاب کہاں رجسٹرڈ ، کوئی لائسنس ، دفتر ، سی ای او ؟مفتاح

میرا اور ن لیگی ر ہنماؤں کا ٹیکس آڈٹ کرا لیں، پتا چل جائے گا: ٹی وی پر گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ نیو ز )سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عظمٰی بخاری کی پر یس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ایئر پنجاب کہاں رجسٹر کرائی ہے ؟ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ، اگر ائیر پنجاب بنا رہے ہیں  تو کہیں رجسٹر کرائی ہوگی، سول ایوی ایشن سے لائسنس لیا ہوگا، کوئی دفتر ہوگا ،کوئی سی ای او ہوگا، دنیا میں کون کارپوریٹ جیٹ خرید کر ائیر لائن کھولتا ہے ۔ ایئر لائن میں کارپوریٹ جہاز کیسے استعمال ہوتے ہیں۔ اگر ان کو میرے ٹیکس معاملات پر تنقید پر اعتراض ہے تو میرا اور ن لیگی ر ہنما ؤ ں کا ٹیکس آڈٹ کرا لیں پتا چل جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں