غزہ امن بورڈ اجلاس آج، وزیراعظم شہباز شریف شرکت کریں گے
نیویارک: (دنیا نیوز) غزہ امن بورڈ اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج برطانیہ سے واشنگٹن پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔
غزہ امن بورڈ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی قیادت اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ بورڈ آف پیس اجلاس آج امریکا میں منعقد ہوگا، اجلاس سے متعلق ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جمعرات کو بورڈ آف پیس اجلاس کی میزبانی کریں گے۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہان تھا کہ اجلاس میں بورڈ کے رکن ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد امداد کے وعدوں کا اعلان متوقع ہے، 20 سے زائد ممالک بورڈ آف پیس کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔