صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
اسلام آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے اور کہا کہ رمضان عبادت، تقویٰ اور روحانی پاکیزگی کی تجدید کا مہینہ ہے ۔
ایک بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ حقیقی عبادت کردار کی اصلاح اور باہمی ایثار کا سبق دیتی ہے ۔ روزہ صبر، نظم اور ذمہ داری کی عملی تربیت ہے ۔ شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کمزور طبقات کے احساس اور معاشرتی ذمہ داریوں کی یاد دہانی کراتا ہے ، حکومت کا رمضان پیکیج مستحقین کی مدد کے لیے شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مستحق افراد کو مالی امداد باعزت طریقے سے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے ہوگی۔