سپین :اپنی نوعیت کا پہلا سائبر کرائم
میڈرڈ(اے ایف پی )سپین میں پولیس نے ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے جس نے ہوٹل کی ویب سائٹ ہیک کر کے مہنگے کمرے صرف ایک سینٹ میں بک کر لیے ۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا سائبر کرائم ہے ۔۔
۔اس نے ادائیگی سسٹم میں چھیڑ چھا ڑ کی جس سے یو ں لگا کہ پیسے پورے ادا ہو گئے ہیں، لیکن اصل میں صرف ایک سینٹ ہی گیا۔ اس نے ہوٹل میں رہتے ہوئے منی بار کی چیزیں بھی استعمال کیں اور کبھی بل ادا نہیں کیا۔پولیس کے مطابق اس چال سے ہوٹل کو بیس ہزار یورو کا نقصان ہوا۔