ایئر پنجاب کیلئے جہاز خرید ے جارہے ہیں :عظمٰی بخاری

 ایئر پنجاب کیلئے جہاز خرید ے جارہے ہیں :عظمٰی بخاری

مفتاح اسماعیل کو ادھوری بات کا شوق ، ٹیکس چوری معاملات سیاسی انتقام بن جاتے

لاہور (اپنے نامہ نگار سے )صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایئر پنجاب کے قیام کے لیے مختلف طرز کے طیارے خریدے جا رہے ہیں جبکہ کچھ جہاز لیز پر بھی لیے جائیں گے اور رواں برس اس کی پروازوں کا آغاز متوقع ہے ۔ڈی جی پی آر میں ریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک مکمل فضائی بیڑا تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں ہر نوعیت کے طیارے شامل ہوں۔ جیسے ہی معاملات حتمی ہوں گے ، تفصیلات سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ لیکن مفتاح اسماعیل صاحب کو آدھی ادھوری بات کرنے کا بہت شوق ہے ۔

بہت سارے ٹیکس کی چوری کے حوالے سے بہت سارے ویسے معاملات ہوتے ہیں،اس پر بات کریں گے وہ سیاسی انتقام ہوجائے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت قیمتوں پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وعدے کے مطابق مستحق افراد کو ان کا حق دہلیز پر فراہم کیا جا رہا ہے ، نگہبان رمضان پیکیج کے تحت 40 لاکھ سے زائد خاندانوں کو فی خاندان 10 ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں اور نگہبان رمضان کارڈز گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔ 10 مارچ تک تمام مستحق خاندانوں کو کارڈز کی ترسیل مکمل کر دی جائے گی جبکہ کارڈ پر نہ کوئی چارجز ہیں اور نہ ہی کسی قسم کا پن کوڈ رکھا گیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں