پولیس مقابلوں میں ساتھیوں کی فائرنگ سے 3ملزم ہلاک

پولیس مقابلوں میں ساتھیوں کی فائرنگ سے 3ملزم ہلاک

لاہور،گوجرانوالہ ،وزیر آ باد(کرائم رپورٹر ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاہور ،گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں پو لیس اور سی سی ڈی کیساتھ مقابلوں کے دوران 76 مقدمات میں ملوث ڈاکو سمیت 3زیرحراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  میں سی سی ڈی ٹیم قتل اور ڈکیتی کے ملزم عمران کو برآمدگی کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ گرین ٹاؤن کے قریب اس کے مسلح ساتھیوں نے اچانک حملہ کر دیا اورفائرنگ کے تبادلے میں ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آکر دم توڑ گیا،حملہ آور فرار ہوگئے ۔ گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے 76 مقدمات میں ملوث اور7بار جیل جانے والا خطرناک ملزم جاوید گجر عرف جیدی سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ تھانہ دھلے کے علاقے میں ریکارڈ یافتہ غلام مرتضیٰ کومقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تھانہ سٹی وزیرآباد کے مطابق پولیس نے چیمہ کالونی کے قریب مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تووہ فرار ہو گئے ،پیچھا کرنے پر قبرستان پیرمیٹھا کے قریب انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ،فائرنگ کے دوران ملزم ساجد خان عرف ساجو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جو قتل اور منشیات کے 40 سے زائد مقدمات میں اشتہاری تھا ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں