پی ٹی آئی عمران کی صحت کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آ رہی:خرم ذیشان

پی ٹی آئی عمران کی صحت کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آ رہی:خرم ذیشان

خوشحال گڑھ دھرنا جاری رہے گا، عمران خان کی صحت کی حفاظت ہمارا حق ہے سہیل آفریدی توقعات پر پورا نہیں اترے : ’’دنیا مہر بخاری کیساتھ‘‘میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینیٹر خرم ذیشان نے کہا ہے کہ خوشحال گڑھ کا دھرنا قائم و دائم ہے اور رمضان اور حتیٰ کہ عید کے دوران بھی جاری رہے گا۔ دھرنے میں تصادم کی خواہش نہیں ہے اور وہ سیاسی کارکن ہیں، فسادی نہیں، آئین، قانون اور عدالتوں کے اصولوں کے پابند ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ توقعات پر پورا نہیں اترے اور پارٹی میں عمران خان کی صحت کے لیے کوئی سنجیدگی نظر نہیں آ رہی۔ دنیانیوزکے پروگرام ‘‘دنیا مہر بخاری کے ساتھ ’’میں خرم ذیشان نے بتایا کہ خوشحال گڑھ میں پولیس کی نفری زیادہ تھی جبکہ ان کے کارکن کم تھے ، تاہم وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ عمران خان کی جان اور صحت کی حفاظت ہر شہری کا حق ہے اور اس کے لیے ضروری اقدامات نہ ہونے پر دھرنا جاری ہے ۔ سینیٹر نے مزید کہا کہ دھرنے کے دوران کسی ایمبولینس، گاڑی یا فیملی کو نہیں روکا گیا اور سڑکیں بند کرنے والے افراد تحریک انصاف کی کال پر نہیں تھے ۔انہوں نے واضح کیا کہ یہاں بیٹھے افراد پی ٹی آئی کے کارکن نہیں بلکہ عمران خان سے محبت اور ان کی صحت کے فکرمند ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں