رمضان سے قبل مہنگائی سے کم آمدن گھرانے شدیدمتاثر:پیپلزپارٹی
ریلیف پیکیج کافی نہیں، سرکاری نرخ مارکیٹ کے مطابق ہونے چاہئیں:نائب صدر
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ رمضان سے پہلے مہنگائی بڑھنے سے کم آمدنی والے گھرانے شدید متاثر ہیں،ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو بچوں کو دو وقت روٹی نہیں دے سکتے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام میں انہوں نے کہا حکومت نے 12 ملین مستحق خاندانوں کے لیے 38 ارب روپے کا رمضان پیکیج دیا ہے ،صرف ریلیف پیکیج کافی نہیں، سرکاری نرخ حقیقی مارکیٹ کے مطابق ہونا چاہئیں،منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی نا گزیر ہے ،سستے اور بچت بازاروں میں معیاری اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ مہنگائی پر قابو پانا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔