عوام ایکسپریس کو پریمیم ٹرین بنانے کیلئے منصوبہ تیارکرنیکی ہدایت
ٹرینوں کی جلد اوپن آکشن :وزیر ریلوے ،سالانہ 5ارب اضافی آمدن متوقع ، حکام
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ہزارہ ایکسپریس، عوام ایکسپریس، کراچی ایکسپریس ، ملت ایکسپریس، فرید ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس اور فیض احمد فیض ایکسپریس کی آؤٹ سورسنگ اور ممکنہ آمدن پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ سے سالانہ کم از کم 5 ارب روپے اضافی آمدن حاصل ہونے کی توقع ہے ۔وزیر ریلوے نے کہا عوام ایکسپریس کو پریمیم ٹرین سروس بنانے کے جامع منصوبہ تیار کیا جا ئے ، ان کا کہنا تھا کہ عوام ایکسپریس کو مکمل اوورہال اور جدید سہولیات کے ساتھ بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا۔ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے لیے جلد اوپن آکشن کیا جا ئیگا اور تمام عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔