خطہ پوٹھوہار میں9تا11مارچ ہلکی بارش کا امکان ہے ،این ڈی ایم اے
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ،سٹاف رپورٹر )اسلام آباد سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں آج ہفتہ کو موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
دن کو درجہ حرارت 30سے 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم شما لی خیبرپختونخوا ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے ۔ این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے ، خطہ پوٹھوہار بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں 9 سے 11 مارچ کے دوران ہلکی بارش متوقع ہے ۔