پاک افغان تنازع کے حل کیلئے چین کی کوششیں قابلِ ستائش:آفتاب شیرپاؤ

پاک افغان تنازع کے حل  کیلئے چین کی کوششیں قابلِ  ستائش:آفتاب شیرپاؤ

پشاور (اے پی پی)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپا ؤنے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع کے حل کیلئے چین کی مسلسل کوششیں انتہائی قابلِ ستائش اور قابلِ تعریف ہیں۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ایران اور اسرائیل،امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے پہلے ہی عالمی امن کو غیر مستحکم کر دیا  ہے اور پورے خطے میں تنا ئو بڑھا دیا ہے ، مذاکرات اور سفارتی روابط کی ضرورت مزید اہم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی چین کا مستقل تعاون دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان اعتماد کے فقدان کو دور کرنے ، مصالحت اور تنا ئومیں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں