سی پیک 2سے تعاون کے نئے مواقع پیدا ہونگے ،چینی قونصل جنرل

 سی پیک 2سے تعاون کے نئے مواقع  پیدا ہونگے ،چینی قونصل جنرل

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہور میں نئے تعینات چینی قونصل جنرل سن یان نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سی پیک 2کے تحت تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، صنعت، زراعت اور معدنیات جیسے اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔

 چینی زبان سیکھنے والے افراد مستقبل میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرینگے ۔وہ لاہور چیمبر میں کاروباری برادری کیلئے منعقد ہ 3 ماہ کے چینی زبان کے کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔چیمبر کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے چینی قونصل جنرل سن یان اور کمرشل قونصل لی ہاؤٹینگ کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر نائب صدر خرم لودھی اور ایگزیکٹو کمیٹی ارکان بھی موجود تھے ۔فہیم الرحمن سہگل اور خرم لودھی نے خطا ب میں چینی قونصلیٹ کے تعاون کو سراہااورکہا چینی زبان سیکھنے سے تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے نئے مواقع پیدا ہونگے اورپاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں