قرض ،امداد ،ادھار سے حکومتیں نہیں چلتیں : پیپلزپارٹی

قرض ،امداد ،ادھار سے حکومتیں نہیں چلتیں : پیپلزپارٹی

مضبوط و مستحکم پاکستان اولین ترجیح بناکر مشکل فیصلے کر نا ہونگے :سیکرٹری جنرل

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر بخاری نے کہا ہے کہ مضبوط و مستحکم پاکستان ترجیح اول بناکر مشکل فیصلے کر نا ہونگے ،قرض امداد اور ادھار سے حکومتیں نہیں چلتیں ،بیان میں انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی اداروں سے بتدریج چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھا نا ہونگے ،قومی اتفاق رائے کے تحت خود دراری اختیار کرکے  اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی تدابیر کرنی ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ آئینی و حکومتی سرکاری ریاستی ذمہ داران کی تنخواہوں اور مراعات میں پچاس فی صد کمی کی جائے ، وفاقی صوبائی وزرا ممبران پارلیمان تنخواہوں اور مراعات میں رضاکارانہ چالیس فی صد کم وصولیاں کریں ،حکومتی سرکاری ریاستی عدالتی ذمہ داران ادارہ جاتی اخراجات میں خاطر خواہ کمی لاکر قومی خزانے پر بوجھ کم کریں ، انہوں نے کہاکہ افسوس ناک امر ہے وطن کے نام پر شہرت عزت دولت کمانے والے ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں