اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

 اسحاق ڈار کا اردن کے نائب وزیر اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

ایمن الصفدی نے پاکستان کی امن مذاکرات،علاقائی استحکام کی کوششوں کو سراہا دونوں رہنما ئوں کامضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور ،قریبی رابطوں پر اتفاق

 اسلام آباد (اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں امن مذاکرات اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار اور مسلسل کوششوں کو سراہا۔ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے تمام فریقین کے درمیان مثبت روابط کے فروغ کے ذریعے استحکام برقرار رکھنے جبکہ سفارت کاری اور مذاکرات سے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنما ئوں نے پاکستان اور اردن کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور دوطرفہ و کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں