بھارت دوبارہ حملہ کرنے کی جرات نہیں کریگا:خواجہ آصف
افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے ، طالبان کو بھارتی سرپرستی حاصل
سیالکوٹ (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا، بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کر رہا ہے ،افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے ، پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے ،ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں، ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے ۔