خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی :چودھری سالک

 خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی  ڈیمانڈ بڑھ گئی :چودھری سالک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے دبئی سے پاکستانی ورکر ز کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کردی۔

نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلئے خلیجی ممالک میں ملازمت کے مواقع میں اضافہ ہو رہا ،سعودی عرب اور قطر سمیت کئی خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ،وفاقی وزیر نے دبئی سے پاکستانی ورکروں کو ڈی پورٹ کئے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے روزگار محفوظ ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں