کراچی کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،گورنر سندھ

 کراچی کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا،گورنر سندھ

نہال ہاشمی سے ڈاکٹر شہباز علی ملک کی ملاقات،سرمایہ کاری اورمعاشی ترقی کے مواقع پر بات چیت

کراچی(این این آئی)سندھ کے گورنر سید محمد نہال ہاشمی سے پاک افریقہ اکنامک کونسل کے بانی چیئرمین ڈاکٹر شہباز علی ملک نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کے موجودہ چیلنجز، صوبائی معاشی ترقی، سرمایہ کاری کے مواقع اور عوامی فلاح و بہبود کے موضوعات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ڈاکٹر شہباز علی ملک نے گورنر سندھ کو کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کے بحران سے متعلق عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر شہباز علی ملک نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے اور اس شہر کی ترقی و خوشحالی پورے ملک کی ترقی سے جڑی ہوئی ہے ۔ انہوں نے گورنر سندھ سے درخواست کی کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کو کراچی کے بنیادی مسائل (بجلی، پانی، ٹریفک اور انفرااسٹرکچر) کے حل کے لیے موثر حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی جائے ۔گورنر سندھ نے ڈاکٹر شہباز علی ملک کے تجاویز اور خدشات کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ صوبے کے تمام شہروں بالخصوص کراچی کے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ ملاقات میں پاکستان افریقہ اکنامک کونسل کے تحت صوبہ سندھ میں ممکنہ پروجیکٹس اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں