آزادکشمیرالیکشن، ٹکٹوں کی تقسیم بارے ن لیگ سیاسی کمیٹی کا اجلاس
امیر مقام،رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس میں اہم لیگی رہنماؤں کی شرکت ن لیگ کے امیدواروں کو جلد پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے جا ئیں گے ،امیر مقام
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں ہواجس میں انتخابی حکمت عملی اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر غور اور مشاورت کی گئی ،اجلاس میں صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ، مشتاق منہاس، طارق فاروق، افتخار گیلانی، نجیب نقی خان ، چودھری محمد سعید، سردار طارق اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ امیر مقام نے کہا مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کو جلد پارٹی ٹکٹ جاری کردئیے جائیں گے تاکہ انتخابی مہم کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے ۔