نجی کمپنیوں کی پٹرول سبسڈی پرسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

نجی کمپنیوں کی پٹرول سبسڈی پرسندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

آئینی عدالت کافریقین کونوٹس،سندھ ہائیکورٹ سے ریکارڈ طلب ،سماعت ملتوی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)وفاقی آ ئینی عدالت پاکستان نے پٹرولیم بحران کے دوران نجی کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی سے متعلق اہم مقدمے میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے وفاق کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی، عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ سے دونوں مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس وفاقی آ ئینی عدالت جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے نجی پٹرولیم کمپنی گو پٹرولیم کو ایک ہفتے کے اندر اربوں روپے سبسڈی کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ ایک دوسرے مقدمے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کو معاملے پر فیصلہ کرنے سے بھی روک دیا گیا تھا۔وفاقی حکومت کے مطابق پٹرولیم بحران کے دوران قیمتوں کے فرق کو پورا کرنے کے لیے پٹرولیم کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا،تاہم نجی کمپنی نے حکومت سے تقریباً 14 ارب روپے کے سبسڈی کلیم کا مطالبہ کیا۔ حکومت نے بعد ازاں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت اور دعوؤں کی جانچ پڑتال کے لیے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد معطل کرتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں