ایران امریکامذاکرات کا اگلا دور بہت جلد پاکستان میں ہوگا:شہباز شریف

ایران امریکامذاکرات کا اگلا دور بہت  جلد پاکستان میں ہوگا:شہباز شریف

اسلام آباد(اے پی پی ) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہےکہ پاکستان بہت جلد ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مذاکرات کے اگلے دور کی میزبانی کرے گا۔

 انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہفتہ کو تہران کا مختصر مگر انتہائی نتیجہ خیز دورہ مکمل کیا،فیلڈ مارشل کی انتھک کوششوں کو سراہتاہوں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے قیام کیلئے غیر معمولی کوششوں اور مختلف ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی انتہائی مفید اور نتیجہ خیز گفتگو پر مبارکباد بھی دی۔ شہباز شریف نے کہاپاکستان مکمل خلوص کے ساتھ امن کی کوششیں جاری رکھے گا اور ہمیں امید ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور بہت جلد پاکستان میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں