14مئی کومحسن نقوی سے بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی کی ملاقات :شیخ وقاص ،ہمیں لاعلم رکھا گیا : علیمہ خان

14مئی کومحسن نقوی سے بیرسٹر گوہر اور  سہیل آفریدی کی ملاقات :شیخ وقاص  ،ہمیں لاعلم رکھا گیا : علیمہ خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات کا انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے بغیر بتائے محسن نقوی سے ملاقات کی ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے اس ملاقات پر شدید حیرت اور تحفظات کا اظہار کیا اور کہاکہ ہمارے خاندان کو اس ملاقات کا کوئی علم نہیں تھا،ملاقات میں خاندان کا کوئی بھی رکن موجو دنہیں تھا نہ ہی ہماری کوئی رضامندی شامل تھی،دوسری جانب مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بیرسٹر گوہراور سہیل آفریدی کی محسن نقوی سے ملاقات 14 مئی کو ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں امن وامان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں