موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہونگے :مصدق ملک

 موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہونگے :مصدق ملک

پاکستان کو گزشتہ برسوں متعدد بارشدید سیلاب کے باعث مشکلات سامنا کرنا پڑا بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ،عالمی واٹرکانفرنس سے خطاب

دوشنبے (دنیا نیوز)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ۔تاجکستان کے دارالحکومت دوشبنے میں بین الاقوامی واٹرکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں میں شامل ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مل کراقدامات کرنا ہوں گے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ برسوں میں متعدد بارشدید ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، دنیا بھرمیں تین ارب آبادی کو پینے کا صاف پانی میسرنہیں،وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے ، بھارت سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے ، دنیا بھرخصوصاً افریقہ میں پانی کی شدید قلت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں