اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3منصوبوں کیلئے 2.47ارب فنڈز تجویز

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3منصوبوں کیلئے 2.47ارب فنڈز تجویز

لیگل فیسلیٹیشن سنٹر 1946ملین،ججز رہائش،سکیورٹی کیلئے 520ملین مختص ہونگے

اسلام آباد(رضوان قاضی)آئندہ مالی سال 2026-27 کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 بڑے منصوبوں کیلئے فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں لیگل فیسلیٹیشن سنٹر تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ لیگل فیسلیٹیشن سنٹرکی تعمیر کیلئے 1946.621 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اور ججز کی رہائش کیلئے اراضی خریداری بھی شامل ہے ۔ اس منصوبے میں زمین کی ایکوزیشن، باؤنڈری وال اور سکیورٹی رومز کی تعمیر کیلئے 500 ملین روپے جبکہ منصوبے کی فزیبلٹی اور پی سی ٹو کیلئے 20 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں