190 ملین پاؤنڈ کیس ، وکالت ناموں پر عمران کے دستخط نہ ہو سکے

190 ملین پاؤنڈ کیس ، وکالت  ناموں پر عمران کے دستخط نہ ہو سکے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)190ملین پاؤنڈ کیس میں اپیل کے لیے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکالت ناموں پر دستخط نہ ہو سکے۔

ایڈووکیٹ خالد یوسف 4 گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس لوٹ گئے ،خالد یوسف نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکالت نامے 25 مئی کو جیل حکام کو موصول ہو چکے تھے ، جیل انتظامیہ نے مجھے عید کے بعد آنے کا کہا تھا،درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنا مقصود ہے ، وکالت نامے میں تاخیر سے اپیل کے آئینی و قانونی حق پر اثر پڑ رہا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں