ایران جنگ کے دوران امارات سے 3500 پاکستانی بیدخل : حکومت

 ایران جنگ کے دوران امارات سے 3500 پاکستانی بیدخل : حکومت

سپین،پرتگال اور برطانیہ میں سزائے موت کا کوئی قیدی نہیں ،اسمبلی وقفہ سوالات

اسلام آباد(نامہ نگار)قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں ایران امریکہ جنگ کے دوران سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3ہزار پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے وطن واپس بھیجا گیا ۔ وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل نے بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 2024اور 2025 کے دوران 9قیدی وطن واپس لائے گئے ۔سپین،پرتگال اور برطانیہ میں سزائے موت کا کوئی قیدی نہیں ،ان ممالک میں سزائے موت ختم ہے ۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے میں اصلاحات کے تحت 100اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کیا گیا ۔ وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کے تحت قومی گرڈ سے بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ 2030تک دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بھی موجود ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں