منجمد اثاثوں کا ایک حصہ کسانوں سے اشیائے خورونوش خریدنے کیلئے جاری کیا جائیگا:امریکی صدر

منجمد اثاثوں کا ایک حصہ کسانوں  سے اشیائے خورونوش خریدنے  کیلئے جاری کیا جائیگا:امریکی صدر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے ،منجمد اثاثوں کا ایک حصہ کسانوں سے اشیائے خورونوش خریدنے کیلئے جاری کیا جائے گا۔۔۔

اجناس صرف امریکا کے ذریعے امریکی کسانوں سے خریدی جائیں گی۔انہوں نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو وہی کریں گے جو ضروری ہوا،امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے پر عمل درآمد اور  خطے کے استحکام پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے ۔جب تک ایران امریکا کا احترام کرتا رہے گا، دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں صورتحال بہتر ہے اور بحری جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور عالمی تجارت بلا تعطل جاری ہے ۔انہوں نے برطانیہ کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی وزیراعظم کو جرائم اور امیگریشن مسائل کی وجہ سے مستعفی ہونا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں