پاکستان ایران مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق

پاکستان ایران مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے پر اتفاق

مستقبل میں روڈ اور ریل رابطے مزیدمضبوط، تجارتی مواقع بڑھیں گے :علیم خان پاکستان ایران بارڈر پرحل طلب مسائل کیلئے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی ایرانی وزیر ٹرانسپورٹ فرزانہ صادق نے ملاقات کی جس میں پاکستان ایران مشترکہ ٹرانسپورٹ کمیٹی فعال کرنے اورپاکستان ایران بارڈر پرحل طلب مسائل کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق بھی کیا گیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی، وزیر تجارت جام کمال اور وزیر بحری امور جنید انوار بھی موجود تھے ۔

وزارت مواصلات کے جاری اعلامیہ کے مطابق عبدالعلیم خان نے ایرانی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے خطے میں امن قائم ہونے پر اظہار مسرت کیا اور ایرانی عوام کے پختہ عزم کو سراہا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان ایران روڈ اور ریل رابطے مزیدمضبوط ہونگے ۔ زمینی روابط کی مضبوطی سے تجارتی مواقع بڑھیں گے ۔ دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ فرزانہ صادق نے دونوں ممالک کے درمیان ٹرکوں اور کنٹینرز کی کلیئرنس کا معاملہ بھی اٹھایا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں