لاہور ہائیکورٹ:ججز تقرری، 11نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

 لاہور ہائیکورٹ:ججز تقرری، 11نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال

10 اسامیوں پر تقرری کیلئے چیف جسٹس سمیت کمیشن ارکان سے نام مانگے گئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سیدفرہاد علی شاہ ، پراسیکیوٹر جنرلزاور سینئر وکلا کے نام تجویز

 لاہور (محمد اشفاق)لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی 10 خالی اسامیوں کو پُر کرنے کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے 11 وکلا کے نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کر دئیے ۔ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کی 10 خالی اسامیوں پر تقرری کے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم سمیت کمیشن کے تمام ارکان سے 4 جولائی تک نام طلب کیے تھے ۔ اس کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم نے 11 وکلا کے نام لاہور ہائیکورٹ کے جج کے طور پر تجویز کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو بھجوا د ئیے ۔ فہرست کے مطابق پرا سیکیوٹر جنرل اسلام آباد غلام سرور نہنگ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز اور ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ کے نام بھی لاہور ہائیکورٹ کے جج کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔دیگر ناموں میں سینئر وکلا منور دوگل، شیریں عمران، کاشف رجوانہ، محمد اجمل، عثمان جی، راشد چیمہ، خالد ابن عزیز اور عامر عجم شامل ہیں۔ان کے ناموں کی منظوری کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی خالی اسامیوں کی تعداد 10 رہ جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں