عمران کیخلاف تمام مقدمات بے بنیاد انصاف ملاتورہائی ممکن :علیمہ خانم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں اگر انصاف ملا تو رہائی ممکن ہے ۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ ہمارا مؤقف صرف عمران خان کے حقوق کی بحالی ہے اپنی ملاقاتوں کا نہیں، بانی کی صحت، علاج اور تمام حقوق کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، بھائی سے ملاقات کروانا کوئی احسان نہیں ہے ، یہ بانی پی ٹی آئی کا قانونی اور آئینی حق ہے ،قبل ازیں 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خانم کی جانب سے 342 کے سوالنامے کا جواب جمع کروا دیا گیا۔ دفاع کے حق میں مزید شواہد بھی عدالت میں جمع کرائے جائیں گے اورعلیمہ خانم اپنے دفاع میں ایڈووکیٹ فتح اللہ برکی کو بطور گواہ عدالت میں پیش کرینگی ۔