اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتکاری پر اہم جائزہ اجلاس

 اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتکاری پر اہم جائزہ اجلاس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارتِ خارجہ میں پاکستان کی کثیرالجہتی سفارتکاری سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی اور آئندہ اعلیٰ سطح اجلاسوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی، سفارتی ترجیحات اور آئندہ ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاسوں کی تیاریوں پر جامع بریفنگ دی گئی ،اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی تعاون کے فروغ اور عالمی سطح پر مؤثر سفارتکاری کے لیے پْرعزم ہے ۔ انہوں نے مختلف عالمی فورمز پر پاکستان کے قومی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سپیشل سیکرٹری (اقوام متحدہ) سمیت وزارتِ خارجہ کے دیگر سینئر حکام نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کی سفارتی ترجیحات اور بین الاقوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں