وزیراعلیٰ جی بی کی گورنر سٹیٹ بینک سے خصوصی مالیاتی سہولیات کی درخواست
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گورنر سٹیٹ بینک کو ایک مراسلہ ارسال کرتے ہوئے جی بی کے عوام کو سستی اور آسان ادارہ جاتی مالیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے خصوصی اقدامات کی درخواست کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے مراسلے میں نشاندہی کی کہ گلگت بلتستان سیاحت، زراعت، باغبانی، لائیو سٹاک، معدنیات، چھوٹے کاروبار اور نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے حوالے سے بے پناہ مواقع رکھتا ہے ، تاہم خطے کے عوام اور کاروباری اداروں کو بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں سے قرضوں اور مالی سہولیات کے حصول میں نمایاں مشکلات کا سامنا ہے ،گلگت بلتستان کے جغرافیائی اور سماجی و معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی رعایتی فنانسنگ سکیمیں متعارف کرائی جائیں، جن سے بالخصوص نوجوان، خواتین، کسان، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے اور نئے کاروباری افراد مستفید ہو سکیں ،مراسلے میں مزید تجویز دی گئی ہے کہ گلگت بلتستان کے رہائشیوں کی قرضہ درخواستوں کی جلد جانچ اور منظوری کے لئے تمام متعلقہ بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی جائیں ، اس کے علاوہ خطے میں خصوصی سہولت ڈیسک قائم کئے جائیں اور دستاویزی تقاضوں اور ضمانت کی شرائط کو آسان بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد حکومتی اور بینکاری شعبے کی مالیاتی سکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments