’’اڑان پاکستان ‘‘ کے تحت نوجوانوں کو باصلاحیت بنارہے : احسن اقبال
تاریخی کامیابی نے بھارت کو زخمی کر دیا ،اس میں روایتی جنگ کی ہمت نہیں رہی مسلح افواج نے بھارت کو نشان عبرت بنادیا:نارووال میڈیکل کالج میں خطاب
نارووال(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال میڈیکل کالج نے پورے پاکستان میں اپنا نام کمایا ہے ۔ ماضی میں اس پسماندہ علاقے کو سرحدی ضلع کہہ کر نظر انداز کیا جاتا تھا اور لوگ مجھ سے سوال کرتے تھے کہ میں یہاں اتنے بڑے منصوبے کیوں لے کر جا رہا ہوں، لیکن آج کا بدلتا ہوا نارووال یہاں کے عوام کے حکومت پر اعتماد اور پالیسیوں کے تسلسل کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہماری سب سے بڑی دولت ہیں اور حکومت ’’اڑان پاکستان ‘‘پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اس قابل بنا رہی ہے کہ وہ ملک کو دنیا کی صفحہ اول کی معیشت بنا سکیں۔ دفاعی محاذ کا ذکر کرتے ہوئے احسن اقبال نے انکشاف کیا کہ مئی 2025 میں جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اس کا خیال تھا کہ وہ ہمیں عبرت کا نشانہ بنا دے گا، لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہماری مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ایسا دندان شکن جواب دیا کہ خود بھارت نشانِ عبرت بن گیا۔ اس تاریخی کامیابی نے بھارت کو شدید زخمی کر دیا ہے اور اب اس میں پاکستان کے خلاف روایتی جنگ لڑنے کی ہمت نہیں رہی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments