شہباز شریف، نواز شریف، مریم کی مری میں اہم بیٹھک
آزادکشمیر کی صورتحال، الیکشن ،نواز شریف کے میرپور جلسے کے انتظامات کاجائزہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا
مری (دنیا نیوز)وزیراعظم شہباز شریف، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم ملاقات ہوئی ،حکمران جماعت کی اعلیٰ قیادت کا اہم اجلاس مری میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی جبکہ میاں نواز شریف کے میرپور جلسے کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے شرکا کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی ثالثی کوششوں پر بریفنگ بھی دی۔ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں شریف خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments