جنرل عامر رضا کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

جنرل عامر رضا کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(دنیا نیوز)کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ (سی این ایس سی) جنرل سید عامر رضا نے نیول ہیڈکوارٹرز (این ایچ کیو) میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

بعد ازاں انہوں نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بھی ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبئہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف اور چیف آف دی ایئر سٹاف نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقاتوں کے دوران پیشہ وارانہ امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...