ہائیکورٹ: ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی

 ہائیکورٹ: ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی

حکم امتناعی جاری،اوگرا اور لائسنس ہولڈر ایل پی جی کمپنیوں کو نوٹس جاری، جواب طلب گیس عام استعمال کی چیز ، کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا:جسٹس مرزا وقاص گیس عام استعمال کی چیز ، کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا:جسٹس مرزا وقاص

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے اضافی پریمیم کی وصولی کو فوری طور پر روک دیا ،عدالت نے اوگرا اور تمام لائسنس ہولڈر ایل پی جی کمپنیوں سے تحریری جواب طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس د یئے کہ گیس عام آدمی کے استعمال کی بنیادی ضرورت ہے ، اسے کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، درخواست گزار کے وکیل صدر لاہور ہائیکورٹ بار، بابر مرتضیٰ خان نے موقف اختیار کیا کہ 40 سے زائد ایل پی جی کمپنیوں کی جانب سے مارکیٹنگ کمپنیوں سے اضافی پریمیم کے نام پر غیر قانونی وصولیاں کی جا رہی ہیں، جو قانون کے منافی ہے ، اضافی پریمیم کی وصولی کا بوجھ بالآخر عام صارفین پر منتقل ہوتا ہے  ، جس کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...