عمران کی طبیعت ٹھیک ،بیرسٹر گوہر کی ملاقات ہوئی ہے :سلیم مانڈوی والا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سلیم مانڈوی والا نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے اور بیرسٹر گوہر کی ان سے ملاقات بھی ہوئی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح سہیل آفریدی میڈیا پر آنا شروع ہوئے ہیں اور لانگ مارچ کی کال دی ہے ، اس سے متعلق انہیں کسی ڈیل یا معاملات طے پانے کی کوئی معلومات نہیں ہیں ۔ سلیم مانڈوی والا سے جب پوچھا گیا کہ کیا بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے کہاکہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے ، تاہم انہیں اس بارے میں خود علم نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments