آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم 2سال بعد ٹاپ 10 بیٹرز میں شامل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم 2سال بعد ٹاپ 10 بیٹرز میں شامل

ویسٹ انڈیز کیخلاف شاندارکارکردگی کی بدولت 5درجے کی چھلانگ ،10ویں نمبر پرموجود،عبداللہ شفیق کی 25درجے ترقی ،32ویں پوزیشن مل گئی ٹیسٹ باؤلرز میں جسپریت بمرا کا پہلا نمبر ،ساجدخان کا 5درجے ترقی کیساتھ 30واں نمبر ،ون ڈے میں شبمن گل بیٹنگ اورراشدخان باؤلنگ میں ٹاپر

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی۔ٹیسٹ بیٹرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم 2سال کے بعد 5 درجے ترقی کرکے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے اور 10ویں نمبر پر موجود ہیں،ان کی ترقی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت ہوئی ۔سعود شکیل 2 درجے تنزلی کے بعد 26ویں اور محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 27ویں نمبر پر آگئے ۔عبداللّٰہ شفیق نے 25 درجے ترقی کے بعد لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 32ویں پوزیشن حاصل کر لی جبکہ شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 39ویں نمبر پر آگئے ۔ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کے ساجد خان 5 درجے ترقی کے بعد 30ویں نمبر پر براجمان ہوگئے ۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسری اور بھارت کے ویرات کوہلی تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ، افغانستان کے رحمٰن اللہ گرباز 3 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ، افغانستان کے حشمت اللہ شاہدی 4 درجے بہتری کے بعد 50 ویں نمبر پر آگئے ۔ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستان کے ابرار احمد دوسری اور انگلینڈ کے جوفرا آرچر تیسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ون ڈے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...