اڑان پاکستان10:لاکھ نوجوان سماجی آگاہی مہم چلائینگے ، احسن اقبال

اڑان پاکستان10:لاکھ نوجوان سماجی آگاہی مہم چلائینگے ، احسن اقبال

معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کیلئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ، اجلاس سے خطاب

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ، اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک کی آبادی تقریبا 26 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جس میں نوجوانوں کا تناسب 60 فیصد ہے ،پاکستان میں 40 فیصد بچے نشوونما کی کمی کا شکار ہیں جو ایک سنگین قومی مسئلہ ہے ، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث غذائیت، صحت، تعلیم اور ابتدائی بچپن کی نشوونما سمیت انسانی وسائل سے متعلق ضروریات پوری کرنا ایک بڑا قومی چیلنج بنتا جا رہا ہے ۔ پاکستان میں غذائیت اور ابتدائی بچپن کی نشوونما کے حوالے سے کثیر شعبہ جاتی مکالمے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی صحت مند بنیاد بچوں کی زندگی کے پہلے پانچ سالوں میں استوار ہوتی ہے ، ابتدائی تعلیم اور ابتدائی بچپن کی معیاری نشوونما کے لیے بھی خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے جبکہ نظام تعلیم میں ابتدائی جماعتوں کے لیے تربیت یافتہ اساتذہ کی فراہمی ناگزیر ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا اور اس وقت ہمیں ایک صحت مند، تعلیم یافتہ، باصلاحیت اور تخلیقی نسل درکار ہوگی۔علاوہ ازیں منصوبہ بندی کمیشن کے زیر اہتمام آٹو موٹو صنعت کو درپیش خطرات اور مواقع کے عنوان سے پالیسی مکالمے کا انعقاد کیا گیا جس میں نجی شعبے کے نمائندگان، ماہرینِ تعلیم، اعلیٰ سرکاری حکام اور بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی۔ اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام، خود انحصاری اور پائیدار ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ۔ ہمیں اپنی معیشت کا رخ اندرونی کاروبار سے عالمی منڈیوں کی جانب موڑنا ہوگا اور پاکستان کو ایک مسابقتی، برآمدات پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنا ہوگا۔ احسن اقبال نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے برآمدی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں قائدانہ کردار ادا کرے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...