موذی بیماری پر لڑکا 5 سال سے تالاب میں رہنے پر مجبور

موذی بیماری پر لڑکا 5 سال سے تالاب میں رہنے پر مجبور

نئی دہلی(نیٹ نیوز)لاعلاج بیماری کا شکار 16 سالہ بھارتی لڑکا اقبال 5 سال سے مسلسل دن اور رات تالاب کے پانی میں گزارنے پر مجبور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اقبال ایسی موذی بیماری کا شکار ہے، جس کا علاج اب تک نہیں ملا ہے، اس بیماری سے اس کے جسم میں شدید جلن ہوتی ہے اور جب بھی وہ پانی سے باہر آنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ جلن اس کو دوبارہ تالاب میں واپس جانے پر مجبور کر دیتی ہے ۔اس اذیت ناک بیماری کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ لڑکے کا کہنا ہے وہ جیسے ہی پانی سے باہر آئے گا مر جائے گا، اس لئے وہ پانی میں رہتا ہے۔ دن اور رات مستقل پانی میں رہنے کی وجہ سے اس کے جسم کی کھال سفید پڑ کر گلنے لگی ہے جبکہ وہ کھانسی اور سردی لگنے کی تکلیف بھی برداشت کر رہا ہے۔اہلخانہ نے حکومت سے مدد اور لڑکے کے علاج کیلئے اپیل کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...