ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے نئے صوبے ضروری وفاق مضبوط ہوگا:سردار یوسف محمد علی درانی

ملکی  سالمیت اور  استحکام کیلئے  نئے  صوبے  ضروری  وفاق  مضبوط ہوگا:سردار یوسف  محمد  علی  درانی

دونوں علاقوں کے لوگوں نے شہادتیں پیش کی ہیں، عام لوگوں کی طاقت کے ایوانوں تک رسائی ہونی چاہیے پہلے ہزارہ اور بہاولپور صوبے بنائیں،ہمارا مطالبہ خالصتاً انتظامی بنیادوں پر ہے :چیئر مین تحریک صوبہ ہزارہ و بہاولپور

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وفاقی وزیر مذہبی امور ، چیئر مین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف اور سابق وفاقی وزیر ، چیئرمین تحریک بحالی بہاولپور صوبہ محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت اور استحکام کیلئے نئے صوبے ضروری ہیں، سب سے پہلے ہزارہ اور بہاولپور صوبے بنا ئے جا ئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کہا کہ وہ ایک عرصہ سے ان صوبوں کی تحریک چلا ہے ہیں۔ اب قومی سطح پر بھی نئے صوبوں کی بات شروع ہو گئی ہے ہم اس مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ عوام کی شراکت اقتدار کیلئے ضروری ہے کہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کیا جائے ، نئے صوبوں سے وفاق مزید مضبوط ہوگا۔

ہمارا مطالبہ نسلی یا لسانی بنیاد پر نہیں خالصتاً انتظامی بنیادوں پر ہے ۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت ہزارہ کے ووٹوں کی وجہ سے صوبہ سرحد پاکستان میں شامل ہوا، وہاں کے لوگوں کا متفقہ مطالبہ ہے کہ ہزارہ کو صوبہ بنایا جائے ۔ عوام ہمارے ساتھ ہیں، ہمارا مطالبہ اس وقت ایوانوں میں موجود ہے ۔ کے پی کے اسمبلی تین دفعہ صوبہ ہزارہ کی قرار داد پاس کر چکی ہے ۔ محمد علی درانی نے کہا کہ ہزارہ اور بہاولپور میں یہ قدر مشترک ہے کہ دونوں علاقوں کے لوگوں نے شہادتیں پیش کی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عام لوگوں کی طاقت کے ایوانوں تک رسائی ہونی چاہیے ۔ صوبے بننے چاہئیں لیکن پہلے بہاولپور، ہزارہ اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...