عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے :پرویزالٰہی

عمران خان کی صحت پر سیاست نہ کی جائے :پرویزالٰہی

بانی کو فوری ہسپتال منتقل کر کے انکی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا علاج کرایا جائے پرویزالٰہی کی بیرسٹر گوہر کی رہائش گاہ آمد، والدہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویزالٰہی اپنے صاحبزادے راسخ الٰہی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سابق چیئرمین شکایت سیل زبیر خان، فیاض تبسم اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ،چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا عمران خان کی بگڑتی ہوئی صحت پر ہمیں بہت تشویش ہے ، عمران خان کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے انہیں فی الفور ہسپتال شفٹ کر کے ان کی آنکھوں اور بلڈ پریشر کا علاج کروایا جائے کیونکہ ان بیماریوں سے ہی تمام بیماریاں شروع ہوتی ہیں،انہوں نے مزید کہا ہماری سوچ ہمیشہ سے مثبت رہی ہے ، ایسے حالات ہوں جس میں سب کو برابری کا چانس ملے تاکہ ملکی حالات میں بہتری آئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...