شہر میں 11 وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 15لاکھ نقدی لوٹ لی
گجرپورہ ،سندر اور دیگر علاقوں میں راہگیروں کو لوٹاگیا، 3موٹرسائیکلیں بھی چوری کروڑوں کی چوریوں کا ماسٹر مائنڈملزم مہتاب جھنگ سے گرفتار ، چوری شدہ مال برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی11 وارداتیں ،ڈاکوؤں نے 8شہریوں سے تقریباً 15 لاکھ نقدی لوٹ لی ،دوسری طرف پولیس نے کروڑوں کی چوریوں کے ماسٹر مائنڈ کو جھنگ سے گرفتار کر کے چوری شدہ مال برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گجرپورہ میں مقصود سے 4لاکھ 45 ہزار روپے اور موبا ئل فون،نصیرآباد میں شبیر سے 4 لاکھ روپے اور موبائل،سندر میں افضل سے اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل ،لوہاری میں طارق سے 2لاکھ روپے اور موبائل ، سمن آباد میں جنید سے 1لاکھ 60ہزار روپے اورموبائل ،چوہنگ میں اختر سے 20 ہزار روپے اور موبائل،کوٹ لکھپت میں خاور سے 10 ہزار روپے اور موبائل ، مناواں میں ستار سے 8 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف جنوبی چھاؤنی سے امجد ، مغل پورہ سے حسیب اور مناواں سے ادریس کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ ادھر تھانہ گلشن اقبال پولیس نے کروڑوں کی چوریوں کے ماسٹر مائنڈ مہتاب کو رشتہ دار عبدالرحمن سمیت جھنگ سے گرفتار کر لیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مہتاب کے خلاف چوری و نقب زنی کے 18 مقدمات درج ہیں، وہ اپریل 2026 کو کراچی صدر میں ہونیوالی 22 کروڑ کی چوری میں بھی ملوث ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments